ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگ بندی کا انحصار حلب میں امداد پہنچانے پر ہے، امریکہ کا روس کو انتباہ

جنگ بندی کا انحصار حلب میں امداد پہنچانے پر ہے، امریکہ کا روس کو انتباہ

Sat, 17 Sep 2016 16:26:16    S.O. News Service

واشنگٹن ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اوباما انتظامیہ نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ اُن کا شام میں فوجی تعاون آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر حلب اور دیگر محصور علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد نہیں پہنچائی جاتی۔محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کو بتایا کہ امریکہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کی تقسیم میں بار بار کی تاخیر قابلِ قبول نہیں اور زور دے کر کہا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ روس اسد حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ امدادی رسد تقسیم کی جاسکے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہیکہ ترکی اور شام کی سرحد کے درمیان 40ٹرک منتظر رہی ہیں اور حکام کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں ٹرکیں بحفاظت داخل ہو سکتی ہیں۔دریں اثنا امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شام میں امریکی افواج نے شمالی شامی علاقے مین ترک افواج کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ داعش کا مقابلہ کیا جا سکے۔ایک امریکی اہل کار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امریکی خصوصی افواج کا ایک دستہ الرائی کے علاقے میں ترک افواج کے ہمراہ کارروائی میں مصروف ہے، جن کی کوشش ہے کہ جنوب اور مشرقی علاقے میں داعش کے زیر قبضہ دبیق کے قصبے کی جانب پیش قدمی کی جائے۔ دبیق کو ایک اہم خطہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سے انتہا پسند دہشت گرد گروپ سے نمٹا جائے۔تاہم، عین ممکن ہے کہ امریکہ ترک کوششیں پہلے ہی کسی رکاوٹ کی حد کو چھو رہی ہوں۔


Share: